ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرناٹک میں حکومت بنائے گی بی جے پی:یوگی

کرناٹک میں حکومت بنائے گی بی جے پی:یوگی

Sat, 12 May 2018 23:22:52    S.O. News Service

گورکھپور:12/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بڑے فرق سے جیتے گی اور وہاں حکومت بنائے گی۔نیپال کے جنک پور سے اجودھیا کے لئے چلی تیرتھ یاتریوں کی پہلی بس کا استقبال کرنے کے بعد یوگی یہاں پہنچے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل بس کو نیپال سے روانہ کیا تھا۔یوگی رات کو گورکھناتھ مندر میں قیام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک انتخابات بی جے پی بڑے فرق سے جیتے گی۔ساتھ ہی کانگریس پر الزام لگایاکہ وہ وہاں اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے۔یوگی نے کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے وہاں اقتدار کا غلط استعمال کیا۔ان کے وزیر کھلے عام پیسے بانٹتے پائے گئے۔ووٹ حاصل کرنے کے لئے وہ اور بھی ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں لیکن کرناٹک کی عوام پورے جوش میں ہے اور ہمیں ان کی بھرپور حمایت ملی۔ہمیں یقین ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی بڑی اکثریت سے جیت جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کسانوں کی خود کشی کے واقعات سب سے زیادہ ہیں۔وہاں انتظامیہ بدعنوانی میں ملوث ہے۔سرکاری اسکیموں کا فائدہ ضرورت مندوں تک نہیں پہنچ رہا ہے۔کانگریس حکومت کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔


Share: